اسکرین شاٹس
تفصیل
محفوظ کلاؤڈ اسٹوریج، چیٹ اور میٹنگز
MEGA کلاؤڈ اسٹوریج اور مواصلات کی ایک محفوظ سروس ہے جو صارف کے کنٹرول میں ہے، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کرتی ہے اور وافر مفت اسٹوریج فراہم کرتی ہے۔ دیگر کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کنندگان کے برعکس، آپ کے ڈیٹا کو صرف آپ کے کلائنٹ آلات ہی انکرپٹ اور ڈکرپٹ کرتے ہیں، ہم کبھی نہیں کرتے۔
یہ ایکسٹینشن آپ کو اپنے براؤزر میں MEGA انسٹال کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ لوڈ ہونے کا وقت کم ہو، ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی بہتر ہو اور سیکیورٹی مضبوط ہو۔ ہر MEGA URL کو یہ ایکسٹینشن سنبھالے گی اور اس کی کارروائی مقامی طور پر ہوگی (ہمارے سرورز سے کوئی JavaScript لوڈ نہیں ہوگی)۔
MEGA کے سورس کوڈ کی فائلیں (HTML، CSS اور JavaScript) خود ایکسٹینشن سے لوڈ ہوتی ہیں اور ان کی سالمیت کی اضافی تصدیق درکار نہیں ہوتی۔ اس سے وقت بچتا ہے کیونکہ ہر بار MEGA کی ویب سائٹ پر جانے پر ان فائلوں کو MEGA کے سرورز سے ڈاؤن لوڈ کرنے اور ان کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ چلنے والا کلائنٹ کوڈ MEGA سے TLS/SSL کے ذریعے لوڈ ہونے کے بجائے براہ راست صارف کے مقامی کمپیوٹر سے چلتا ہے۔ براؤزر ایکسٹینشن کی اپ ڈیٹس کو کرپٹوگرافی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے وائٹ پیپر کا سیکشن 2.2 دیکھیں: https://mega.io/SecurityWhitepaper.pdf.
سیکیورٹی کا جائزہ لینے والے ہمارا سورس کوڈ یہاں حاصل کر سکتے ہیں: https://mega.io/sourcecode.