اسکرین شاٹس

تفصیل

آن لائن فارم اور سروے بنائیں ایک آسان آن لائن فارم کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تصدیق کے جوابات جمع کریں، سروے کریں، یا ٹیم کے ارکان کی فہرست جلدی سے بنائیں۔ پھر نتائج دیکھیں، جو ایک اسپریڈشیٹ میں سلیقے سے منظم ہوتے ہیں۔ اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں آسان یا تفصیلی آن لائن سروے بنائیں۔ انہیں لنک کے ذریعے شیئر کریں، اپنی ویب سائٹ میں شامل کریں، یا براہ راست ای میل کے اندر بھی شامل کریں۔ آرام سے بیٹھیں اور نتائج آتے دیکھیں آپ کے سوالات کے تمام جوابات ایک اسپریڈشیٹ میں سلیقے سے منظم کیے جاتے ہیں، اس لیے ڈیٹا کو ترتیب دینا اور اس کا تجزیہ کرنا بہت آسان ہے۔ کہیں بھی، کسی بھی وقت رسائی حاصل کریں آپ کے فارم کا تمام ڈیٹا خودکار طور پر Google Sheets میں منظم کیا جاتا ہے اور Google Drive میں محفوظ ہوتا ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں، کسی بھی ڈیوائس سے اس تک رسائی حاصل کریں۔