اسکرین شاٹس

تفصیل

Norton Safe Web آپ کو ویب براؤز کرتے وقت آن لائن خطرات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ Norton Safe Web آن لائن تلاش، خریداری یا براؤزنگ کے دوران خطرناک ویب سائٹس کے بارے میں خبردار کرکے شناخت کی چوری اور آن لائن دھوکہ دہی سے آپ کو بچانے میں مدد کرتا ہے۔ Norton Safe Web آپ کے لوڈ کیے جانے والے ہر صفحے کی حفاظت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے Norton کی Remote URL Reputation Service سے معلومات حاصل کرتا ہے، جسے خطرات کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے ساتھ وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ Norton Safe Web آپ کو محفوظ آن لائن تجربہ فراہم کرنے کے لیے نقصان دہ صفحات اور ڈاؤن لوڈز کو خودکار طور پر مسدود کرتا ہے۔ --- یہ ایکسٹینشن اپنے اندر ضروری کام انجام دینے کے لیے ایسی اجازتیں استعمال کرتی ہے جن کی وجہ سے Chrome میں درج ذیل پیغامات دکھائی دیتے ہیں۔ “آپ جن ویب سائٹس پر جاتے ہیں ان پر آپ کا تمام ڈیٹا پڑھنا اور تبدیل کرنا” یہ پیغام ان اجازتوں کے لیے دکھایا جاتا ہے جو آپ کے براؤز کیے جانے والے ہر قسم کے صفحات پر آن لائن خطرات کا پتا لگانے کے لیے درکار ہیں۔ “آپ کی براؤزنگ کی سرگزشت پڑھنا” یہ پیغام ان اجازتوں کے لیے دکھایا جاتا ہے جو درج ذیل کاموں کے لیے درکار ہیں: - خطرناک مواد کا پتا چلنے پر مسدود ہونے کی اطلاع دینے والا صفحہ دکھانا۔ - Chrome یا صارف کی جانب سے ٹیبز میں ردوبدل کے دوران ویب سائٹ کی حفاظت کی درجہ بندی کی معلومات قابلِ اعتماد انداز میں دکھانا۔ “آپ کے ڈاؤن لوڈز کا نظم کرنا” یہ پیغام نقصان دہ ڈاؤن لوڈز کو ہٹانے کے لیے درکار اجازت کے لیے دکھایا جاتا ہے۔ “اطلاعات دکھانا” یہ پیغام ان اجازتوں کے لیے دکھایا جاتا ہے جو حفاظتی سرگرمی میں اہم تبدیلیاں ہونے پر یا بعض خصوصیات کے لیے شناخت کی تصدیق درکار ہونے پر انتباہات دکھانے کے لیے ضروری ہیں۔ “پس منظر میں چلنے والی نئی ایپ شامل کر دی گئی ہے Norton Safe Web سسٹم شروع ہونے پر کھل جائے گا اور پس منظر میں چلتا رہے گا، چاہے آپ Google Chrome کی دیگر تمام ونڈوز بند کر چکے ہوں۔” یہ پیغام اس اجازت کے لیے دکھایا جاتا ہے جو ایکسٹینشن کو چلتا رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے تاکہ اسے شروع ہونے میں کم وقت لگے۔ یہ ایکسٹینشن اپنے اندر بعض کام انجام دینے کے لیے ایسی اجازتیں بھی استعمال کرتی ہے جو Chrome میں دکھائی نہیں جاتیں: “webRequest” اور “webRequestBlocking” کی اجازتیں درج ذیل کاموں کے لیے درکار ہیں: - ویب سائٹس براؤز کرتے وقت نچلی تکنیکی سطح کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا تاکہ بعض خطرات کو مسدود کرنے میں مدد ملے۔ - بعض خصوصیات کے لیے شناخت کی تصدیق کرنا۔ “storage” کی اجازت ایکسٹینشن کے استعمال میں آنے والی ترتیبات کا ڈیٹا محفوظ کرنے اور دوبارہ حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ --- --- اس ایڈ آن کو استعمال کرکے، آپ ہمارے لائسنس اور خدمات کے معاہدے (https://www.nortonlifelock.com/content/dam/nortonlifelock/pdfs/eulas/licensing-agreement/customer-agreement-en.pdf) سے اتفاق کرتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہمارا عالمی رازداری کا بیان (https://www.nortonlifelock.com/us/en/privacy/global-privacy-statement/) پڑھ لیا ہے اور اسے تسلیم کرتے ہیں۔ یہ ایڈ آن سنگین خرابیوں اور خصوصیات کے استعمال سے متعلق معلومات Google Analytics کی خدمات کو بھیجنے کے لیے Google Analytics کا Measurement Protocol استعمال کرتا ہے۔ NortonLifeLock اس ایڈ آن کی دیکھ بھال اور اسے بہتر بنانے کے لیے Google Analytics کی خدمات استعمال کرتا ہے، لیکن یہ خدمات NortonLifeLock کے زیرِ انتظام نہیں ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا جمع کرنے اور استعمال کرنے کے اس عمل سے متفق نہیں ہیں، تو براہِ کرم یہ ایڈ آن انسٹال نہ کریں، یا اگر یہ پہلے سے انسٹال ہے تو اسے ہٹا دیں۔ یہ ایڈ آن Google کے فراہم کردہ پیرامیٹرز مقرر کرتا ہے تاکہ Google Analytics کی کارروائی کے دوران آپ کا IP پتہ چھپایا جا سکے۔ Google Analytics استعمال کرنے سے متعلق ہماری ذمہ داریوں، Google کے رازداری کے طریقوں، اور IP پتہ چھپانے کے لیے Google کی معاونت کی مزید تفصیلات یہاں دیکھیں: - https://developers.google.com/analytics/policy - https://support.google.com/analytics/answer/6004245 - https://support.google.com/analytics/answer/2763052 کاپی رائٹ © 2021 NortonLifeLock Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ NortonLifeLock، NortonLifeLock Logo، Checkmark Logo، Norton، LifeLock اور LockMan Logo، ریاستہائے متحدہ اور دیگر ممالک میں NortonLifeLock Inc. یا اس کے ملحقہ اداروں کے تجارتی نشان یا رجسٹرڈ تجارتی نشان ہیں۔ Google Chrome، Google, LLC کا تجارتی نشان ہے۔ دیگر نام اپنے متعلقہ مالکان کے تجارتی نشان ہو سکتے ہیں۔